روزہ تقویٰ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرنے کا درس دیتا ہے ، نواز شریف

اللہ نے ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دیا ہے، دعا ہے کہ اللہ ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ بار بار نصیب کرے، قوم کو مبارکبادی پیغام

ہفتہ 27 مئی 2017 22:23

روزہ تقویٰ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرنے کا درس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو اور عالم اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دیا ہے‘ روزہ تقویٰ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر وزیراعظم نواز شریف نے عالم اسلام کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روزہ محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں‘ روزہ تزکیہ نفس کا نام ہے روزہ ہمیں معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روزہ بھارت کے ساتھ ساتھ طرز زندگی بھی ہے اور روزہ تقوی کے ساتھ ہمیں زندگی میں نظم و ضبط کا درس بھی دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ بار بار نصیب کرے۔ (عابد شاہ)