حکومت نے کسانوں سے مذاکرات کی بجائے آنسو گیس، لاٹھی چارج کر کے اپنے لئے کنواں کھودا ہے ‘ منظور وٹو

ہفتہ 27 مئی 2017 22:20

حکومت نے کسانوں سے مذاکرات کی بجائے آنسو گیس، لاٹھی چارج کر کے اپنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر منظور احمد وٹو نے حکومت کی طرف سے کسانوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے کسانوں سے مذاکرات کرنے کی بجائے آنسو گیس، لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیاں برسا کر اپنے لئے کنواں کھودا ہے ،محب وطن کسانوں کے مطالبات ماننے کی بجائے ان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتاریاں عمل میں لانا قابل مذمت فعل ہے اور اس سے حکومت نے اپنا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے عیاں کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک کے کسان ہمیشہ پرامن رہے ،کسانوں کی طرف سے آج تک کسی قسم کی توڑ پھوڑ کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھنگ کے کسان سرور کو گولی مار کر زخمی کرنے اور پاکستان کسان اتحاد کے رہنما خالد محمود کھوکھر اور دیگر سینکڑوں کسانوں پر تشدد کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرے۔

متعلقہ عنوان :