قصور، دیپالپور روڈ نور پور سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ،شوہر جاںبحق ، بیوی زخمی

ہفتہ 27 مئی 2017 22:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) تھانہ صدر قصور کے علاقہ دیپالپور روڈ نور پور سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں شوہر جاںبحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی،بہادر پور ہ کا رہائشی محمد اشرف اپنی اہلیہ شریفاں بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر قصور سے کھڈیاں جارہے تھے کہ دیپالپور روڈ نور پور سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے،انھیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایاجارہاتھا لیکن محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا،شریفاں بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتا ل میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ میانکے موڑ کے رہائشی محمد بوٹا کی اہلیہ ثمرہ بی بی نے شوہر کے تشدد اور ناروا سلوک سے تنگ آکر زہریلی گولیاںکھا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا ۔

پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :