تحریک انصاف نے قائداعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے حکومتی منصوبے کی تفصیلات مانگ لیں

پنجاب حکومت بتائے قائد اعظم سولر پارک پر اب تک کتنا سرمایہ خرچ ہوا، عارف عباسی

ہفتہ 27 مئی 2017 22:14

تحریک انصاف نے قائداعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے حکومتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) تحریک انصاف نے قائداعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے حکومتی منصوبے کی تفصیلات مانگ لیں ۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ترجمان عارف عباسی نے تحریری سوالنامہ جمع کروایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عارف عباسی نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت بتائے قائد اعظم سولر پارک پر اب تک کتنا سرمایہ خرچ ہوا حکومت قائداعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے منصوبے سے آگاہ کرے۔ عارف عباسی نے یہ بھی پوچھا کہ بتایا جائے سولر پارک کو کن شرائط پر چینی کمپنی کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔