صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ16لاکھ روپے ہونے کی خبر درست نہیں،ترجمان ایوان صدر

صدر کی تنخواہ بجٹ سے قبل 80ہزار تھی،اسے بڑھاکر ایک لاکھ 30ہزار کرنے کی سفارش کی گئی ہے،بیان

ہفتہ 27 مئی 2017 22:10

صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ16لاکھ روپے ہونے کی خبر درست نہیں،ترجمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) ترجمان ایوان صدر نے کہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ بجٹ سے قبل 80ہزار تھی، صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ16لاکھ روپے ہونے کی خبر درست نہیں، ہفتے کے روز ترجمان صدر ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ80ہزار تھی، بجٹ2017-18میں صدر مملکت کی تنخواہ80ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ 30ہزار کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ترجمان صدر ہاؤس نے کہا کہ صدر مملکت کی تنخواہ ماہانہ16لاکھ ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، صدر مملکت کی پوری سال کی تنخواہ16لاکھ بنتی ہے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :