لاہور,وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس

مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کی جائے , میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت

ہفتہ 27 مئی 2017 22:08

لاہور,وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہباز شریف نے مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں اور امن عامہ کی فضا یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

انھوں نے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے جانفشانی اور مستعدی سے فرائض سر انجام دیں۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سب کو ملکر متحرک انداز میں ذمہ داری نبھانا ہوگی۔انھوں نے ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کابینہ کمیٹی سکیورٹی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لے۔اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، جہانگیر خانزادہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر (ر )اعظم سلیمان اور قائمقام آئی جی پولیس سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔(وقاص)