Live Updates

پنجاب حکومت بتائے قائد اعظم سولر پارک پر اب تک کتنا سرمایہ خرچ ہوا‘کن شرائط پر یہ کمپنی کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے،تحریک انصاف نے قائداعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے حکومتی منصوبے کو تفصیلات مانگ لیں

ہفتہ 27 مئی 2017 22:07

پنجاب حکومت بتائے قائد اعظم سولر پارک پر اب تک کتنا سرمایہ خرچ ہوا‘کن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) )تحریک انصاف نے قائداعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے حکومتی منصوبے کی تفصیلات مانگ لیں ۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ترجمان عارف عباسی نے تحریری سوالنامہ جمع کروایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عارف عباسی نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت بتائے قائد اعظم سولر پارک پر اب تک کتنا سرمایہ خرچ ہوا حکومت قائداعظم سولر پارک کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے منصوبے سے آگاہ کرے۔ عارف عباسی نے یہ بھی پوچھا کہ بتایا جائے سولر پارک کو کن شرائط پر چینی کمپنی کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات