آئندہ سال مسلسل چھٹا بجٹ پیش کرونگا،حکومت کی مدت 5جون کو پوری ہوگی، 4جون تک بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 22:07

آئندہ سال مسلسل چھٹا بجٹ پیش کرونگا،حکومت کی مدت 5جون کو پوری ہوگی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئندہ سال بطور وزیرخزانہ مسلسل چھٹا بجٹ پیش کروں گا،حکومت کی مدت 5جون کو پوری ہوگی، 4جون تک بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنا عوام کی منتخب حکومت کا آئینی حق ہے اس اختیار کو نگران حکومت کو نہیں دیا جا سکتا ، حکومت چاہے کوئی بھی ہو تاہم منتخب حکومت کو ہی بجٹ پیش کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال بطور وزیرخزانہ مسلسل چھٹا بجٹ پیش کروں گا،حکومت کی مدت 5جون کو پوری ہوگی، 4جون تک بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے۔(ار)

متعلقہ عنوان :