اقوام متحدہ اور عالمی برداری فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے 12کشمیری نو جوانوں کو شہید کرنے کے واقعات کی شدید مذمت عالمی برادری،اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور انسانی حقو ق کی تنظیمیں فوری بھارت پر دبائو ڈالیں اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ظالمانہ قتل عام فوری طور پر بند کرائیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مرد اور خواتین طالب علموں کی جانب سے جاری مقامی تحریک آ زادی سے خوفزدہ ہوکر انکی تحریک کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کی کو شش کر رہا ہے، سرتاج عزیز

ہفتہ 27 مئی 2017 22:03

اقوام متحدہ اور عالمی برداری فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے 12کشمیری نو جوانوں کو شہید کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ عالمی برادری،اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور انسانی حقو ق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بھارت پر دبائو ڈالیں اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ظالمانہ قتل عام فوری طور پر بند کرائیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مرد اور خواتین طالب علموں کی جانب سے جاری مقامی تحریک آ زادی سے خوفزدہ ہوکر انکی تحریک کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کی کو شش کر رہا ہے،کشمیری عوام کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے دفن کیاجارہا ہے ،کشمیری عوام کی مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کشمیری عوام کو قتل کرنے کے لئے ملٹری آپریشن کا جواز پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں داعش کی مو جودگی کا اظہار کر رہاہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے حوالے سے منصو بے کو اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اٹھایا ہے، کشمیری عوام کا قتل عام کر کے بھارت کشمیر ی عوام کی تحریک آ زادی کو دبا نہیں سکتا۔ ہفتہ کو پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے 12کشمیری نو جوانوں کو شہید کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرائے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پلوامہ اور بارہمولہ ا ضلاع میں 12کشمیری نوجوانوں کو بھارتی افواج کے جانب سے شہید کرنے پر شدید مذمت کی اور کہاکہ ان میں سے تین کو ماضی کی طرح ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔انہوں نے عالمی برادری،اقوام متحدہ، او آئی سی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور انسانی حقو ق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بھارت پر دبائو ڈالیں اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ظالمانہ قتل عام فوری طور پر بند کرائیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے سوشل میڈیا،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر پابندی لگائی ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خبریں دنیا تک نہ پہنچ سکیں۔میڈیا پر پابندی کے باوجو د مقبو ضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی خبریںبھارتی اور عالمی میڈیا میں رپو ر ٹ کی جارہی ہیں۔بھارتی مظالم پردنیا میں کئی ملکوں کے پارلیمنٹ میںتنقید کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت لائن آ ف کنٹرول میں کشید گی میں اضافہ کر رہا ہے تاکہ معصوم کشمیری عوام کے خلا ف اپنے مظالم کو چھپا سکے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی کی جانب سے لائن آ ف کنٹرول کی خلاف ورزی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی نوجوانوں جن میں ہزاروں مرد اور خواتین طالب علم شامل ہیں کی مقامی تحریک آ زادی سے خوفزدہ ہوکر انکی تحریک کو دہشت گردی سے منسوب کرنے کی کو شش کر رہا ہے۔

کشمیری عوام کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے دفن کیاجارہا ہے اور دعوی کیا جاتا ہے کہ یہ سرحد پار سے درانداز ہیں۔کشمیری عوام کی مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کشمیری عوام کو قتل کرنے کے لئے ملٹری آپریشن کا جواز پیش کر رہا ہے۔اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں داعش کی مو جودگی کا اظہار کر رہاہے۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے حوالے سے منصو بے کو اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اٹھایا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے سلامتی کونسل کے صدر کو مشیر خارجہ کی جانب سے خط بھی تحریر کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کا قتل عام کر کے بھارت کشمیر ی عوام کی تحریک آ زادی کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کشمیر ی بھائیوں کی جائز حق خودارادیت کی تحریک کے لئے حمایت جاری رکھیں گے۔( و خ )