وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی میر امان اللہ خان نوتیزئی کا چاغی کا دورہ ‘ملک عظیم محمد حسنی اور صوبیدار نیاز درانی کی وفات پر انکے گھر وں میں جاکر تعزیت کی

ہفتہ 27 مئی 2017 22:03

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خاص برائے ایکسائز سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی کا چاغی کا دورہ ۔ملک عظیم محمد حسنی اور صوبیدار نیاز محمد درانی کے وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت کی اس موقع پر حاجی عزیز محمد حسنی و دیگر انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

بعدازہ میر امان اللہ خان نوتیزئی چاگئے کے مختلف قبائلی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی میں بے شمار ترقیاتی کام جاری ہے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آنے والا الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے مخالفین جتنا بھی پروپگنڈہ کریں ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہیں عوامی خدمت کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیںمخالفین 2018کی الیکشن کا تیاری کریں انشاء اللہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرینگے پورے ضلع میں ہمارے ترقیاتی کام جاری ہے ہم نے عوامی حقوق کو اپنا فرض سمجھا ہے بلا تفریق لوگوں کو روزگار و دیگر عوامی مسائلوں کو حل کرنے کے لیئے دن رات ہماری کوششیں جاری ہے اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :