ڈی آئی خان میں ن لیگ کی مقامی قیادت بھی بجی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہوگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 مئی 2017 20:27

ڈی آئی خان میں ن لیگ کی مقامی قیادت بھی بجی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف تحریک ..
ڈی آئی خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی2017ء) ڈی آئی خان میں ن لیگ کی مقامی قیادت بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں سمیت ملک بھر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختنخواہ کے شہر ڈی آئی خان میں تحریک انصاف کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں تحریک انصاف کے رہنماوں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ احتجاج میں غیر متوقع طور پر حکمراں جماعت ن لیگ کے مقامی قیادت اور کارکن بھی شریک ہو گئے۔ مظاہرین کی جانب سے بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔