گورنرسندھ سے معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا کی ملاقات

ہفتہ 27 مئی 2017 22:00

گورنرسندھ سے معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء)گورنر سندھ محمد زبیر سے معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا نے ہفتہ کوگورنر ہائوس میں ملاقات کی، گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومت کا بازو ثابت ہو رہی ہیں خصوصاً چھیپا فائونڈیشن اس ضمن میں خدمات قابل تعریف ہیں، گورنر سندھ نے کہا کہ غریب اور سفید پوش افراد کے لئے دسترخوان کا اہتمام چھیپا فائونڈیشن کا اہم کارنامہ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھیپا اور ایدھی فائونڈیشن مریضوں کو بھی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود سماجی بھلائی کی تنظیموں کی جانب سے بلا رکاوٹ عوام کی خدمت جاری رکھنا نہایت قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی بھلائی کے کاموں کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے نمایاں ممالک میں شامل ہے جہاں مختلف تنظیمیں الگ الگ شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد چھیپا فائونڈیشن کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر چھیپا فا?نڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا نے گورنرسندھ کو اپنے ادارے کے مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور انہیں فائونڈیشن کے دورے کی دعوت بھی دی۔