بڑی مشکل سے ضمانتی اور زر ضمانت کا انتظام کیا ‘ عدالتی نظام آسان بنانے کی ضرورت ہے ، مجھے 31 دستاویزات پر انگھوٹھے لگانا پڑے‘اس پیچیدہ نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنا پڑے گا

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے

ہفتہ 27 مئی 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ رمضان میں ہم زکوة جمع نہیں کریں گے ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فارو ق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کرادیے ، فاروق ستار نے 31 مقدمات میں 50,50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرائے ، عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 31 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی ،فارق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں بات کرتے ہوئے کہ بڑی مشکل سے ضمانتی اور زر ضمانت کا انتطام کیا ، عدالتی نظام آسان بنانے کی ضرورت ہے ، مجھے 31 دستاویزات پر انگھوٹھے لگانا پڑے ، اس پیچیدہ نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی اس قت مال بحران کا شکار ہے ، اخراجات کم کردئیے ، ڈونرز سے بھی گزارش کی ہے ، کے کے ایف کے معاملات بھی خراب ہوگئے ، میں وزیر رہا ، میئر رہا مگر میرے مالی حالات اچھے نہیں ، میری جائیداد اکائونٹس کی چھان بین کرلی جائے ، میری کھلی آفر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست احباب مدد کردیتے ہیں اس لئے ضمانت کی رقم جمع کرادی ، ہم زکوة جمع نہیں کریں گے،کارکنوں کوو پیغام دے دیا ہے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں مگ کوئی الزام آئے اس سے بہتر ہے نہ جمع کریں ، مستحق خاندانوں کا رابطہ مخیر حضرات سے کرادیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :