انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سمیت ڈاکٹر فاروق ستار ودیگر کے مقدمے کی سماعت جج کی رخصت کے سبب ملتوی کردی

ہفتہ 27 مئی 2017 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سمیت ڈاکٹر فاروق ستار ودیگر کے مقدمے کی سماعت جج کی رخصت کے سبب ملتوی کردی ،آرٹلری میدان تھانے میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے اس مقدمے میں ہفتے کو رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان سمیت قمر منصور،ساتھی اسحاق ،پروفیسر حسن ظفر،امجد اللہ ودیگر پیش ہوئے ،اس سے قبل عدالت نے اسی مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے رینجرز کو ان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،جس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان نے حفاظتی ضمانت کرالی ہے۔