فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت ماڑی پور اور ناظم آباد کے 650 مستحق گھرانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا

ہفتہ 27 مئی 2017 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت ماڑی پور اور ناظم آباد کے 650 مستحق گھرانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ ماڑی پور میں ہاکس بے اور مبارک ویلج کے ساحلی بستیوں میں مستحقین کو ترجیحی بنیادوں پر راشن فراہم کیا گیا۔ راشن بیگ جماعة الدعوة و فلاح انسانیت فا?نڈیشن کراچی کے ضلعی مس?لین انجینئر مبین صدیقی اور حافظ محمد امجد نے تقسیم کیا۔

اس موقع پر ثناء اللہ بھٹی، محمد سلیم و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انجینئر مبین صدیقی اور حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ فلاح انسانیت فا?نڈیشن مستحقین کو سحر و افطار میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی ساحلی بستیوں اور شہر کے دیگر علاقوں میں مستحقین کو ترجیحی بنیادوں پر خشک راشن پہنچا رہے ہیں۔ ہر فرد اپنا دسترخوان مختصر کرکے مستحقین کو خوشیوں میں شریک کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان ایثار و ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ اس مبارک ماہ میں مستحقین کو راشن فراہم کرکے ان کی ضرورتیں پوری کریں گے۔ فلاح انسانیت فا?نڈیشن روز اول سے انسانیت کی فلاح کی خاطر امدادی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے۔ رفاہ عامہ کے اس سلسلے کو مزید وسیع کریں گے۔ ماہ رمضان کے دوران مزید علاقوں میں مستحقین تک خشک راشن پہنچایا جائے گا۔