ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 3جون تک ملتوی

ہفتہ 27 مئی 2017 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل 2011 سے 2013 تک وزیر رہے ، انہوں نے ایمانداری سے کام کیا۔

(جاری ہے)

نیب کو شکایت موصول ہوئی اس میں ڈاکٹر عاصم کا نام کہیں نہیں ہے ، بدانتظامی کے الزامات ڈاکٹر عاصم کی وزارت کے بعد دور میں لگائے گئے۔

نیب ڈاکٹر عاصم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکا۔ بغیر ثبوت کے ایک شخص پر اربوں روپے کرپشن کا الزام لگانا کہاں کا انصاف ہے ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ چوہدری نثار اور چیئرمین نیب ان کے خلاف ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔ نیب کے پراسیکوٹرز چوہدری نثار اور چیئرمین نیب کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔