وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی رمضان المبارک کے ماہ کے آغاز پر امت مسلمہ باالخصوص صوبہ سندھ کے عوام کو دلی مبارک باد

ہفتہ 27 مئی 2017 21:50

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی رمضان المبارک کے ماہ کے آغاز پر امت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے ماہ کے آغاز پر امت مسلمہ باالخصوص صوبہ سندھ کے عوام کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک مہینہ تقویٰ اور پرہیز گاری کا تقاضہ کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہب اسلام کی اصل روح کو سمجھنا چاہئیے اور اسلام کے زریں اصولوں کو اپنا کر اسلام کی سر بلندی اور مسلمانوں میں یکجہتی اور بھائی چارگی کی فضا کو فروغ دینا چاہئیے ،کیونکہ یکجہتی اور بھائی چارگی کی جس قدر ضرورت اس وقت ہے اس قبل نہ تھی،سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کے عوام پر زور دیا کہ وہ ماہ صیام کے دوران اتحاد ،بھائی چاارگی کو اختیار کر کے ایک دوسرے کا احترام کرنا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مصبت کردار ادا کریں،انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں تمام متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ زخیرہ اندزوں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :