ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو 7 فی صد سالانہ تک کرنے کے خواب کا حصول کراچی کی ترقی میں مضمر ہے ‘کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، یہی وجہ ہے کہ سند ھ میں پائیدار امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں

گورنر سندھ محمد زبیر کی نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر عہدیداران سے بات چیت

ہفتہ 27 مئی 2017 21:50

ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو 7 فی صد سالانہ تک کرنے کے خواب کا حصول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا کہ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر عہدیداران سے ملاقات میں کیا، سینیٹر نہال ھاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایسوسی ایشن کے سرپرست کیپٹن (ر) معیز اور صدر اختر اسماعیل نے گورنر سندھ کو اپنی ایسوسی ایشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان صنعت کاروں اور تاجروں کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے خصوصاً بجلی ، گیس اور پانی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ گورنر سندھ نے مختلف یوٹیلٹی اداروں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کے باوجود توجہ نہ دئیے جانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اس ضمن میں فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ صوبہ سندھ کوصنعتی ترقی کا مرکز بنانے کے لئے بھرپور کوششں کریں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ چین کی کمپنی کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگائے گی جس کے ابتدائی معاملات طے ہو چکے ہیں تاکہ خصوصاً صنعتی علاقوں میں پانی کی کمی پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی کے صنعتی علاقے میں تجاوزات اور انفرا اسٹرکچر کے مسائل حل کریں گے جبکہ میچنگ گرانٹ اور صنعتی فضلہ کی ٹریٹمنٹ کے لئے پلانٹ کے لئے وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت سرگرمی ملک کی معاشی ترقی کا اظہار کرتی ہے۔ گورنر سندھ نے کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقعوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے جبکہ بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ھونے کا اعزاز حاصل ہے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تین سال قبل کل وفاقی ریونیو 1900 بلین تھا جو اب مالی سال کے اختتام تک 3500 بلین تک پہنچ جائے گا جبکہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح 5 فیصد تک پہنچ چکی ھے۔ کیپٹن (ر)معیزنے اس موقع پر کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ھے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے جبکہ وفاقی حکومت میچنگ گرانٹ کا وعدہ پورا کرے۔محمد عثمان نے کہا کہ اتوار کے دن سوئی گیس بند ھوتی ھے ،آر ایل این جی دی جائے۔ایسوسی ایشن کے صدر اختر اسماعیل نے کہا کہ بہت لوڈشیڈنگ ھوتی ھے ،کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے کہ صنعتوں کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ عنوان :