صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 مئی 2017 20:06

صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی2017ء) صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ 16 لاکھ روپے نہیں بلکہ 80 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ صدر مملکت کی تنخواہ کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ صدر مملکت کی تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :