چنیوٹ ، دسویں جماعت کا طالبعلم سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 27 مئی 2017 21:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) چنیوٹ میں دسویں جماعت کا طالبعلم سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر دم توڑ گیا۔والدین پر غشی کے دورے بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ محلہ محلہ انصاریاں میں قائم سوئمنگ پول میں محلہ باقر والی کا رہائشی دسویں جماعت کا طالبعلم عمران گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی تاہم نوجوان زندگی کی بازی ہار چکا تھا ۔ڈی پی او چنیوٹ نے نوجوان کی ہلاکت اور خبر نشر ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے سوئمنگ پول مالک کے خلاف کاروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ دیگر سوئمنگ پولز کو قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :