محکمہ صحت نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی اوپی ڈی پرچی ختم کر دی

ہفتہ 27 مئی 2017 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) محکمہ صحت نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی اوپی ڈی کی پرچی ختم کر دی ۔بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈی کی پرچی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب نے تمام ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو میں ایک روپے کی او پی ڈی کی پرچی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔