پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ہڑتال کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم

ہفتہ 27 مئی 2017 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ہڑتال کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، جناح ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹورز مالکان نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے سٹورز کھلے رکھے جبکہ گنگا رام ہسپتال کے باہر تمام میڈیکل سٹورز بند رکھے گئے ۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹورز نے ہڑتالی دھڑے کی کال کو مسترد کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز کھلے رکھے جہاں تمام ادویات باآسانی دستیاب تھیں۔ جبکہ گنگا رام ہسپتال کے باہر واقع میڈیکل سٹورز بند رکھے گئے جس سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :