البیراک سینٹری ورکرز کے سالانہ تربیتی پروگرام کا اختتامی سیشن

11 دن سے جاری تربیتی سیشنز میں البیراک کے 4500 سینٹری ورکرز کو ٹرینگ دی گئی

ہفتہ 27 مئی 2017 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام سینٹری ورکرز کے سالانہ تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشنز ہفتہ کو البیراک کی دونوں ورکشاپس میں منعقد ہوئے۔تربیتی سیشنز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 16 مئی2017 کو پلاک میں ہوا۔ جس کے بعد دونوں ورکشاپس میں منعقد ہونے والے تربیتی سیشنز میں 4500 سے زائد سینٹری ورکرز کو ٹریننگ دی گئی۔

سیشنز میں البیراک اور ایل ڈبلیو ایم سی کی سنئیر انتظامیہ نے ورکرز کو فیلڈ میںہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات اور ذاتی حفاظتی سازوسامان کے استعمال کے بارے میں خصوصی لیکچرز دئیے۔ سنئیر افسران کا ورکرز کی فیلڈ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھاکہ ورکرزکی کاشوں کی بدولت ہی لاہور شہر صاف ستھرا اور صحت مند رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مسائل پر بات کرتے ہوئے سیشنز میں ورکرز نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ شہریوں کی عدم توجہی اور لاپرواہی لاہور شہر کی مکمل صفائی کی راہ میں حائل ہیں۔ان کا کہنا تھا بسر اوقات وہ علاقے کی صفائی کر کے فارغ ہی ہوئے ہوتے ہیں کہ شہری گلیوں ، سڑکوں اور کنٹینروں کے ارد گرد کوڑا گر اکر ان کی محنت کو ضائع کر دیتے ہیں۔ ورکرز کی جانب سے حاضری سسٹم کی متعدد شکایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے فیلڈ سٹاف کی حاضری کے اوقات بھی بڑھا دئیے ہیںجس کے مطابق البیراک ورک فورس صبح اور شام کے وقت 45 منٹ کے دورانیے میںاینڈرائڈ سسٹم پر اپنی حاضری لگا سکیں گے۔

البیراک اور ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے ورکرز کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر لیا جائے گااور جلد ہی ان سیشنز کے ثمرات ورکرز کو فیلڈ میں ملنا شروع ہو جائیں گے۔سالانہ تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن میں ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے سنئیر منیجر آپریشنز البیراک محمود اوزتنچ کا کہنا تھا کہ یہ سیشنز اس لئے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ یہ سینٹری ورکرزکو درپیش مسائل کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ البیراک ایسے تربیتی سیشنز آئندہ بھی منعقد کرتی رہے گی۔