موجودہ حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کردیا ، حافظ طاہر جمیل میاں

تاریخ ساز بجٹ کو الفاظ کا گھور کھ دہندہ قراردیتے والے دراصل اپنی دم توڑتی سیاست کو آکسیجن فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،لیگی رہنما

ہفتہ 27 مئی 2017 21:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور لیگی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و غیر ملکی حالات میں حکومت وقت نے ایک بہترین بجٹ پیش کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے ،اس تاریخ ساز بجٹ کو الفاظ کا گھور کھ دہندہ قراردیتے والے دراصل اپنی دم توڑتی سیاست کو آکسیجن فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ ہر طرح سے ناکام و نامراد رہیں گے ،انہوںنے کہا کہ غریبوں کے استعمال کی تقریباً تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس اور درآمدی ڈیوٹی کم کرکے انہیں بھر پور ریلیف فراہم کیا گیابجٹ کی منظوری کے بعد جب عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگا تو ان ’’ پھٹیچر ‘‘سیاستدانوں کے پلے کچھ نہیں رہے گا اسی لئے یہ بجٹ منظوری سے قبل و اویلا مچانے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ آج بھی پٹرول ،اور مٹی کا تیل براعظم ایشیاء کے تمام ممالک سے پاکستان میں سستا ہے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے بعد اب موبائل فونز کا لز بھی سستی ہوں گی جبکہ بیلنس بھی زیادہ ملے گا جو چیزیں مہنگی کی گئی ہیں ہوسکتا ہے بجٹ کی منظوری تک ان میں بھی ریلیف دیدیا جائے کیونکہ اس کی منظوری اکیلی حکومت نہیں دیتی بلکہ اس میں اپوزیشن کی رائے بھی شامل کی جاتی ہے لہذا عوام مخالفین کی باتوں میں آنے کی بجائے بجٹ کی منظوری کا انتظار کریں اس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :