کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت سے سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 27 مئی 2017 21:41

کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت سے سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کے لئے سپریم ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت سے سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔مزمل ایڈوکیٹ نے فاروق ایچ نائیک کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن یادو نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اسے فوجی عدالت سے سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

مجرم نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جس پر اس کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے اور اگر اس نے اپیل دائر بھی کی ہے تو قانون کے مطابق جلد فیصلہ کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت، خودمختاری اور وقار سے متعلق تمام فیصلوں میں آزاد ہے لہٰذاعالمی عدالت انصاف کا حکم ماننا پاکستان پر لازم نہیں اور نہ ہی کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینا کسی بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور ایپلٹ کورٹ کو فریق بنا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :