بھارتی فوج کے ہاتھوں گیارہ نوجوانوں کا قتل درندگی کی انتہا ہے‘سینیٹر سراج الحق

بھارتی قابض فوج کے مظالم میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے ،ہمارے حکمرانون نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے

ہفتہ 27 مئی 2017 21:41

بھارتی فوج کے ہاتھوں گیارہ نوجوانوں کا قتل درندگی کی انتہا ہے‘سینیٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مجاہدین کے کمانڈر اور برہان وانی شہید کے جانشین سبزار احمد بٹ سمیت گیارہ نوجوانوں کو شہید کردینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی قابض فوج کے مظالم میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے اور بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو چن چن کر قتل کر رہی ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

گیارہ نوجوانوں کا قتل درندگی کی انتہا ہے۔ اس موقع پر بھی حکومت پاکستان کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے ، کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کشمیریوں کو اکیلا چھوڑدیا ہے اور حکومت کی طرف سے بین الاقوامی فورم پر بھارت کی اس ریاستی دہشتگردی پر کہیں آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن کو بچانے کے لیے عالمی عدالت میں چلا گیا جبکہ کشمیریوں کے قتل عام پر بھی اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت فسطائی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دباناچاہتاہے مگر کشمیری قوم آزادی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم اپنی تیسری نسل کوآزادی کے لیے میدان میں لے آئی ہے جو تکمیل پاکستان کی خاطر اپنی جوانیاں قربان کر رہی ہے مگر پاکستانی حکمرانوں کو کشمیر یوں کے خون سے زیادہ مودی کی دوستی زیادہ پیاری ہے اور وہ مودی کے اس ظلم و جبر پر بھی زبان کھولنے کو تیار نہیں ۔

متعلقہ عنوان :