پیپر ی مارشلنگ یارڈ کو ماڈرن ٹرمینل سٹیشن ، لوکوشیڈاور کیرج اینڈ ویگن ڈپو کے طور پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پیپری مارشلنگ یارڈکی اپ گریڈیشن کیلئے جلد از جلدماسٹر پلان تیار ،منصوبے کو بھی سی پیک کے ساتھ لنک کرنے پر کام کیاجائے‘ خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 27 مئی 2017 21:41

پیپر ی مارشلنگ یارڈ کو ماڈرن ٹرمینل سٹیشن ، لوکوشیڈاور کیرج اینڈ ویگن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں پیپر ی مارشلنگ یارڈ کو ماڈرن ٹرمینل سٹیشن ، لوکوشیڈاور کیرج اینڈ ویگن ڈپو کے طور پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ پاکستان ریلویز کی بڑھتی ہوئی ٹریفک اور آپریشنز کے پیشِ نظر کیا گیا۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکوموٹیوز اور رولنگ اسٹاک کی لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی میں مرمت، دیکھ بھال اور اوور ہالنگ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپری مارشلنگ یارڈکی اپ گریڈیشن کے لیے جلد از جلدماسٹر پلان تیار کیاجائے گااور اس منصوبے کو بھی سی پیک کے ساتھ لنک کرنے پر کام کیاجائے ۔ اجلاس میں امریکی اور چائینز لوکوموٹیوزکی مرمت اور دیکھ بھال کے شیڈول پر بھی غور کیاگیا۔

اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویزمحمدجاوید انور، مشیر ریلویزانجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل انصرباللہ، ٹیم لیڈر سی پیک اشفاق خٹک،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نثار میمن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :