Live Updates

ایم کیو ایم کے رہنما مہر شہزاد کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 مئی 2017 19:53

ایم کیو ایم کے رہنما مہر شہزاد کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی2017ء) ایم کیو ایم کے رہنما مہر شہزاد نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو زبردست سیاسی دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے دارلخلافہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما مہر شہزاد نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔ مہر شہزاد نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات