بھارتی فوج کے ہاتھوں 12بے گناہ کشمیریوں کا قتل ،سرتاج عزیز کی شدید مذمت

عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں معصوم کشمیریوں کا قتل عام رکوائیں، سرتاج عزیز بھارت کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے داعش کا شو شہ چھوڑا ہے، انٹرنیٹ، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر پابندی کے باوجود بھارتی مظالم بے نقاب ہوا ہے مشیر خارجہ

ہفتہ 27 مئی 2017 21:36

بھارتی فوج کے ہاتھوں 12بے گناہ کشمیریوں کا قتل ،سرتاج عزیز کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں12بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں معصوم کشمیریوں کا قتل عام رکوائیں، پاکستان کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، ہفتے کے روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ اور بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں12بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا بے گناہ کشمیریوں پر ظلم ستم کرنا قابل مذمت ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام رکوائیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے داعش کا شو شہ چھوڑا ہے، بھارتی فورسز نی3کشمیریوں کو محاورائے عدالت قتل کیا ہے، انٹرنیٹ، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر پابندی کے باوجود بھارتی مظالم بے نقاب ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی مزموم کوشش کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم پر پردہ ڈالنے کیلئے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اس کے باوجود بھارت کی بڑھتی ہوئی ظلم و ستم کی کارروائیوں پر عالمی ایوانوں میں تنقید ہو رہی ہے، بھارت کشمیر میں جرائم چھپانے کیلیئے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے، مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

وقار)