چنیوٹ، مسلم لیگ ن کی یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب

نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں سے پوری دنیا کو بتا یا کہ ہم نہ بکنے والے ہیں اور جھکنے والے ہیں،میاں غلام حسین شاہد

ہفتہ 27 مئی 2017 21:25

ْچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) یوم تکبیر کے سلسلہ میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام ضلعی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن مقبول احمد انصاری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ نسیم الٰہی ،شیخ عالمگیر،چوہدری اسلام،چوہدری اکرم آرائیں ضلع بھر کی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پنجاب مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میاں غلام حسین شاہد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملکی سالمیت ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

اور ایٹمی دھماکوں سے ہم نے پوری دنیا کو واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نہ بکنے والے ہیں اور جھکنے والے ہیں اور آج بھی مسلم لیگ ن اسی ارادے اور حب الوطنی کے تحت اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیبے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس وقت ملک ترقیاتی ،اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط ترین ہو چکا ہے۔میاں مقبول احمد انصاری نے اپنے خطاب میںکہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر سپاہی اپنی قیادت کی آواز پر حاضر ہونے کو ہر لمحہ تیار ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور فیس ختم کرکے عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو ون وئے کا اعلان کرکے چنیوٹ کی عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے احمق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :