ہری پور،خان پور ڈیم کی نہروں میں نہا نیوا لے سیا حوں پر 20رو پے پا نی ٹیکس لگادیا گیا

ہفتہ 27 مئی 2017 21:25

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) خان پور ڈیم کی نہرروں میں نہا نے وا لے سیا حوں پر 20رو پے پا نی ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے سیاح سراپا احتجاضلعی انتطامیہ ہری پور سے از خود نوٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق خان پور ڈیم پر نہا نے کیلئے آنیوا لے سیا حوں نے ہفتہ کو صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ خان پور میںپارکنگ کی مد میں غنڈہ ٹیکس کی وصولی سمجھ سے با لا تر ہو گئی ہے خان پور پارکنگ کی مد میں 100رو پے مو ٹر کار،50رو پے مو ٹر سا ئیکل سوار اور20رو پے پیدل جا نے والے اشخاص سے انٹر ی فیس کے نام پر دھڑلے سے وصول کیے جا رہے ہیں ان کو کوئی پو چھنے وا لا مو جود نہیں اس کے علا وہ ندی ہرو میں بھی کچھ افراد نے جعلی رسیدوں کو استعمال کر کے پار کنگ کی مد میں سیاحوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں مگرڈی سی ہری پور اور مقامی انتظا میہ کی خا مو شی معنی خیز ہے جبکہ اس ضمن میں پچھلے سال وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر مقامی انتظا میہ نے کارو ائی کر تے ہو ئے اس غیر قا نو نی دھندے کو ختم کروایا اور تمام غیر قا نو نی دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف قا نو نی کا روائی کر کے تھا نہ خان پور میں بند کیا تھا اور بعد ازاں جیل روانہ کیا تھا جس کی وجہ سے اس وقت یہ غیر قا نو نی دھندہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا مگر اب پھر دیدہ دلیری سے وہی لوگ غیر قا نو نی کام کو جا ری رکھے ہو ئے ہیں اور سیاحوں کو دو نوں ہا تھوں سے لو ٹنے میں مصروف ہیں ان کے خلاف انتظا میہ کی طرف سے کاروائی نہ کر نا معنی خیز ہے سیاحوں نے صحافیوں کو بتا یا کہ اس غیر قا نو نی پار کنگ میں نہ تو نماز پڑھنے کیلئے مسجد ہے اور نہ ہی سیاحوں کیلئے کو ئی با تھ روم نہ جا نے اس غیر قا نو نی دھندے کو جا ری رکھنے کیلئے کون سے سر کاری خفیہ ہا تھ اس مافیاء کی سر پر ستی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :