پی ٹی آئی کا وزیر ہری پور میں اپنا گھر بنانے کیلئے سرکاری مشینری استعمال کر رہاہے ،محکمہ سی این ڈبلیو اس کے ساتھ ملا ہے،ضلعی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ،مستقبل میں ان سے تمام حساب لیں گیں عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کڑا حتساب کریں گیں

سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن قاضی محمد اسد کا بیان

ہفتہ 27 مئی 2017 21:25

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک وزیر ہری پور میں اپنا گھر بنانے کے لیے سرکاری مشینری استعمال کر رہاہے محکمہ سی این ڈبلیو اس کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے سے ان کے گھر کی تعمیر کے کام میں شامل ہے ہری پو رکی ضلعی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں مستقبل میں ان سے تمام حساب کتاب لیں گیں عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کڑا حتساب کریں گیںان کو بھاگنے نہیں دیں گیںانھوںنے کاکہا کہ منافقت اور انتقامی سیاست کرنے والوںنے سرکاری ملازمین کو تنگ کرنے کے ساتھ حراساں کرنے کی حد ختم کر دی ہے غریب ملازمین کو دور دراز علاقوں میں سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر تبدیل کر دیا گیا ہے وہ لوگ بھی آئندہ الیکشن میں ان کا محاسبہ کریں گیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انھوںنے کہا کہ میںنے جو وعدے عوام سے کیے تھے وہ پورے کر دیے ہیں عوام ہی میری طاقت ہیں اس دھرتی کو لوٹنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑا ہوں میری سیاست عوامی مفادات کا تحفظ ہے انتقامی سیاست کرنے وال ایک ناہل شخص نے ضلع کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے اس سے بڑی کرپشن صوبہ میں اور کیا ہوگی کہ ضلع ناظم کو کرپشن کے الزام میں غیر قانونی طور پر ایک نوٹیفیکشن کے زریعے چار رکنی کمیٹی بنا کر ناہل شخص نے تمام اختارات اپنے ہاتھ میں لے کر سربراہ بن گیاہے نالی گلیوں کی سیاست کرنے والوں نے کمیشن کے لیے کام شروع کر رکھے ہیں عوام میرے ساتھ ہیں مستقبل میں ان کو بھاگنے نہیں دیں گیں ان کا احتساب ضرور ہو گا

متعلقہ عنوان :