بنوں،پہلے روزے کے دوران شہر ہو کا عالم پیش کرتا رہا، شدید گرمی کے باعث لوگوں کی نقل و حرکت میں کمی

ہفتہ 27 مئی 2017 21:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) بنوں میں پہلے روزے کے دوران شہر ہو کا عالم پیش کرتا رہا شدید گرمی کے باعث لوگوں کی نقل و حرکت میں کمی ،کاروباری مراکز بند رہے پشاور کے مسجد قاسم علی خان میں موصول ہونے والے شہادتوں کی روشنی میں صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح بنوں میں ہفتہ کے روز سے رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کیا گیا جس پر بنوں کے لوگوں نے متفقہ طور پر روزہ رکھا پہلے روزے کے دوران بنوں شہر میں ہو کا عالم رہا شدید گرمی کے باعث لوگوں نے بازار کا رخ نہیں کیا اور اکثر کاروباری مراکز بھی بند رہے جبکہ گرمی کا زور توڑنے کیلئے آئمہ مساجد میں باران رحمت کیلئے اجتماعی طور پر دعائیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :