ارب روپے سے زائد کے تاریخی رمضان پیکیج سے تمام اضلاع میں 317سستے رمضان بازار قائم کیے گئے‘بلال یاسین

کلوآٹا 250روپے جبکہ 20کلو آٹا 500روپے میں،چینی مارکیٹ ریٹ سی8 روپے فی کلو کم پر دستیاب ہیں‘وزیر خوراک بلال یاسین نے اسلام پورہ،کریم پارک،شادمان اور دہلی گیٹ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا،قیمتوں،معیار ،سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا رمضان بازار میں ناقص انتظامات،عملہ کی غیر حاضری پر بلال یاسین کا اظہار برہمی،ٹی او ملک ابرار اور ایم او آصف کو وارننگ جاری

ہفتہ 27 مئی 2017 21:04

ارب روپے سے زائد کے تاریخی رمضان پیکیج سے تمام اضلاع میں 317سستے رمضان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہپنجاب حکومت نے 9ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا ہیںصوبے کے تمام اضلاع میں 317سستے رمضان بازار اور ماڈل بازار قائم کیے گئے ہیںاوراشیاء کی قیمتوں اور معیارکی نگرانی کے لیے 1700پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام اضلاع میں ڈیوٹی پر مامور ہیں،رمضان بازاروں میں تازہ سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہیںجبکہ10کلوآٹا 250روپے جبکہ 20کلو آٹا 500روپے میں،چینی کی قیمت مارکیٹ ریٹ سی8 روپے فی کلو کم،50روپے فی کلو پر دستیاب ہیں،گھی ،کوکنگ آئل اور چکن 10روپے فی کلو بازار سے سستا جبکہ انڈے فی درجن 5روپے مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رحمت و برکت والے مقدس ماہ رمضان میں عوام کو خصوصی ریلیف دیا ہیںاور صوبہ بھر میں سحر اور افطار کے لیے دو ہزار سے زائد مدنی دستر خوان قائم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر خوراک بلال یاسین نے لاہور کے مختلف ٹاونز میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہو ئے کیا۔بلال یاسین نے اسلام پورہ،کریم پارک،شادمان اور دہلی گیٹ کے رمضان بازاروںمیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں،معیار اورسکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔انھوں نے دہلی گیٹ رمضان بازار میں ناقص انتظامات،عملہ کی غیر حاضری پرٹی او ملک ابرار اور ایم او آصف کو وارننگ جاری کر تے ہوئے دس گھنٹوں میں انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی۔

اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور وزن کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کاونٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں بھی معیار کا جائزہ لے رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں رمضان بازار صبح 8بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے اور ان بازاروں میں ائیر کنڈیشنزز ،بزرگ شہریوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ اور بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :