وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، باب پاکستان پراجیکٹ کے ا بتدائی ماسٹر پلان کی منظوری

ہفتہ 27 مئی 2017 20:56

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، باب پاکستان پراجیکٹ کے ا بتدائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیرصدارت ہفتہ کو یہاںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں باب پاکستان کے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا-وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی اجلاس میں شرکت کی-اجلاس میں باب پاکستان کے منصوبے کا ابتدائی ماسٹر پلان پیش کیا گیا-وزیر اعلی نے منصوبے کے ابتدائی ماسٹر پلان کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام کے آغاز کیلئے فوری طور پر ضروری امور طے کئے جائیںاور دیگر ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے ساتھ سوئمنگ پول بھی بنائے جائیںجبکہ واٹر سپورٹس کی جدید سہولت متعارف کرانے کا پلان بنایا جائی-انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرانا قومی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں یہ منصوبہ بے حد اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کروڑوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے باعث ہمیں آزاد خطہ پاکستان نصیب ہوااور لاکھو ںکی تعداد میں مسلمانوں کو ہجرت کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ والٹن روڈ کی توسیع کا پلان بھی تیار کر کے پیش کیا جائی- رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیا ت ، سیکرٹری خزانہ ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔