Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد

ہفتہ 27 مئی 2017 20:46

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دی ہی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں نصیب ہوئی ہیںاور روزہ ایک فرض عبادت ہونے کے ساتھ اخلاقی نظم و ضبط کی تربیت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدس ماہ ہمیں خوداحتسابی، اخلاص، ایثارا ور قربانی کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان میںان افراد کو نہیں بھولنا چاہیئے جو ہماری توجہ کے مستحق ہیںاور صاحب ثروت لوگوں کو غرباء ، مساکین، بیواؤں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیئے اور صاحب حیثیت افراد کو کم وسیلہ طبقات کیلئے اپنے وسائل نچھاور کرنے چاہئیں- انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں اورعظمتوں والا مہینہ ہی-یہ ماہ معاشرے کے افراد کو یکجہتی ، صبر و برداشت اور غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہعلماء کرام ماہ رمضان کی فضلیت بیان کرنے کے ساتھ معاشرے میں رواداری، تحمل و برداشت کے فروغ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریںاور سماجی ومعاشی انصاف کے پیغام کو عام کریں-

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات