بجٹ2017,2018 اعداد شمار کا گورکھ دھندہ ہے،حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے ،، ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 27 مئی 2017 20:41

بجٹ2017,2018 اعداد شمار کا گورکھ دھندہ ہے،حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے بجٹ2017,2018کو اعداد شمار کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ سیاسی وانتخابی ہے ،موجودہ حکومت غربت کے خاتمے اور تعلیم وصحت فراہم کرنے میں برُی طرح ناکام ہے ،چار سالوں میں حکومت نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے ،گھریلو صارفین اور ٹیکسٹائلزفیکٹریاں بجلی وگیس کی عدم فراہمی کا شکار ہیں ،مالداروں ،سرمایہ داروں سے ٹیکس کلیکشن نہیں ہوتا عوام پر سارا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے ،بجلی ،گیس ،ٹیلی فون کے بلوں دس قسم کے ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں ،چار سال بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ الیکشن میںوزیر اعظم اپنی جماعت کی پوزیشن مضبوط بنانا چاہتے ہیں ،مزدور وغریب جو فیکٹریوںمیں دن رات ملازمت کرتے ہیں ان کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ کیا گیا مزدور ں ،کسانوں اور غریبوں کی مزدوری کم از کم 25 ہزار ماہانہ کی جانی چاہیے تھی ،پانی پر اربوں روپے مختص کئے جارہے مگر پورے ملک میں کسی ایک شہر میں پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ہے گرد آلود پانی سے امواتیں بھی ہوچکی ہیں ،موجودہ بجٹ میں نظر آرہا ہے کہ حکومت نئے شعبوں میں ٹیکس لگائی گی یا بیرونی قرضے لے گی ،جو کسی طور بھی ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے ،بیرونی قرضے عوام پر خرچ ہونے کی بجائے کرپشن کا شکار ہوجاتے ہیں جس کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کو اپنی نیت اچھی کرنا ہوگی، ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسانوں کو بجٹ میں ریلیف کے بجائے ڈنڈے مارے گئے ،کسانون پر تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،حکومت آمرانہ پالیسی پر گامزن ہے جو جمہورہت کیلئے نقصان دہ ہے ،ایسے جمہوریت کو نہیں مانتے جو کسانوں ،مزدوروں کو حقوق دینے کی بجائے لاٹھی چارج شیلنگ اور بے گناہوں کو گرفتار کیا جائے پر امن احتجاج عوام،مزدور ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کا آئینی وجمہوری حق ہے اوراس حق کو دبانے والے آمروں کے جانے کا وقت نزدیک ہے ،پاکستان سنی تحریک کسانوں پر لاٹھی چارج شیلنگ کی شدید مذمت کرتی ہے ،حکمران عوام دشمن بجٹ عوام پر طاقت کے زور پر مسلط کرنے کے درپے ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے کسان ومزدور دشمن رویئے کے خلاف یکجا ہوجائیں ،ملک کی دولت لوٹنے والے غریبوں کا خون چوس رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کسانوں کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کے حقوق غصب کرکے امیروں کو نوازا جارہا ہے ۔