ْپاکستان میں ترقی کی نئی سوچ اور شفافیت کا ایک شاندارکلچر فروغ پا رہا ہی: آزاد علی تبسم

ہفتہ 27 مئی 2017 20:21

ْپاکستان میں ترقی کی نئی سوچ اور شفافیت کا ایک شاندارکلچر فروغ پا رہا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹروبس منصوبوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے میدان میں نئے کلچر کی بنیادرکھی جا رہی ہی-جس سے عام آدمی کو تیز رفتار، باکفایت،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولتیں میسر آئیں گی- پاکستان میں ترقی کی نئی سوچ اور شفافیت کا ایک شاندارکلچر فروغ پا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد سے ملک کو کسی دور میں بھی معیاری،سستی اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ نظام میسر نہیں آ سکا تاہم میٹر و بس کے منصوبے سے شہریوںکو عالمی معیار کا ماس ٹرانزٹ سسٹم تاریخ میں پہلی بارحاصل ہو رہا ہے جس کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ اپنے دفاتر اور منزلوں پر بروقت پہنچ سکیں گے۔