لاہور، خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے میں چکن پاکس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

تمام متعلقہ ہسپتالوں میں ڈینگی کی طرز پر چکن پاکس کاؤنٹرز فوری طور پر قائم کئے جائیں ،فیصلہ

ہفتہ 27 مئی 2017 20:16

لاہور، خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے میں چکن پاکس کی صورتحال کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے میں چکن پاکس (لاکڑاکاکڑا)کی بیماری کی صورتحال جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کے روزاجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف ، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر محمد بشیر ، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ اور یگر افسران موجود تھے جبکہ دیگر اضلا ع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز نے ویڈیو لنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی -اجلاس میں پورے صوبے خصوصا فیصل آباد ریجن میں چکن پاکس کی بیماری کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا - اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام متعلقہ ہسپتالوں میں ڈینگی کی طرز پر چکن پاکس کاؤنٹرز فوری طور پر قائم کئے جائیں اور متعلقہ ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز کو بھی عارضی طور پر چکن پاکس وارڈز میں تبدیل کردیاجائے تاکہ ضرورت پڑنے پر لاکڑا کاکڑا کے مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں - وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز وارڈز میں نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں - انہو ںنے کہاکہ جنرل پریکٹشنرزکی آگاہی کے لئے مقامی سطح پر آگاہی سیشنز کا اہتمام کیاجائے اور محلہ کی سطح پر کلینکس کرنے والے ڈاکٹرز کو لاکڑا کاکڑا کے مریض کے علاج کے لئے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز بھی تقسیم کی جائیں - علاوہ ازیں متاثرہ اضلاع میں عوامی آگاہی کے لئے بھی نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کئے جائیں اور ہیلتھ پروفیشنلز کی کیپسٹی بلڈنگ سیشنز کا بھی اہتمام کیاجائے -خواجہ عمران نذیر نے نجی ہسپتالو ںاو رکلینکس سے چکن پاکس کے مریضوں کے اعدادوشمار اکٹھا کرنے کے لئے ایک موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ پرائیویٹ علاج کرانے والے مریضوں کا ڈیٹا بھی محکمہ صحت کے پاس موجو دہو -صوبائی وزیر نے سی ای اوز ہیلتھ سے کہاکہ وہ اپنے اپنے ضلع میں چکن پاکس کی بیماری پر قابو پانے کے لئے جاری کردہ ہدایات / ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :