وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایک روپیہ آئوٹ ڈور پرچی فیس فوری ختم کردی

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ہفتہ 27 مئی 2017 20:16

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایک روپیہ آئوٹ ڈور پرچی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایک روپیہ آئوٹ ڈور پرچی فیس فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے جس پر عملدرآمد کے لئے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں اور دونوں محکموں نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے تمام متعلقہ حکام اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو اپنے اپنے ضلع کے ہسپتالوں میں وزیراعلی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے - سیکرٹری علی جان خان نے کہاہے کہ اس حکم کا اطلاق دیہی مراکز صحت او ربنیادی صحت مراکز پر بھی ہوگا -خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر ہسپتالوں کی انتظامیہ سے کہاہے کہ وہ عوام کی آگاہی کے لئے ہسپتالوں میں بینرز بھی آویزاں کریں تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو اس بارے میں آگاہی ہو ۔

متعلقہ عنوان :