میں الزامات لگانیوالوں نے دھاندلی کا جھوٹ بولا ، عوام ان جھوٹے الزامات لگانے والوں کا 2018 میں احتساب کریں، مریم اورنگزیب

عوام جھوٹے الزامات لگانے والوں کو انتخابات میں مسترد کردیں، وزیر اعظم نوازشریف کے دل کے ساتھ عوام کا دل دھڑکتا ہے،نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ، بھوربھن میں اجتماع عام سے خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 20:15

میں الزامات لگانیوالوں نے دھاندلی کا جھوٹ بولا ، عوام ان جھوٹے الزامات ..
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013 میں الزامات لگانیوالوں نے دھاندلی کا جھوٹ بولا ، عوام ان جھوٹے الزامات لگانے والوں کا 2018 میں احتساب کریں، عوام جھوٹے الزامات لگانے والوں کو انتخابات میں مسترد کردیں، وزیر اعظم نوازشریف کے دل کے ساتھ عوام کا دل دھڑکتا ہے،نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔

ہفتے کے روز مری کے علاقے بھوربھن میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دل کے ساتھ عوام کا دل دھڑکتا ہے ، نوازشریف نے تحمل اور برداشت سے تمام الزامات کا سامنا کیا ، وزیراعظم نوازشریف کا مقصد عوام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اقدامات کی بدولت پاکستان کا نام دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں آرہاہے 2013 میں پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے جارہاتھا، 2013 میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے ، دہشتگ ردی کے نیٹ ورک کو توڑا جارہاہے ، آج دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ،،ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا گیا ہے، وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی کو یقینی بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم صحت کارڈجلداس علاقے کیلیے شروع کریں گے، صحت اورتعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، آج تمام صوبے شہبازشریف کوادھارپرمانگنے کی درخواست کررہے ہیں، الزام لگانے والے اپنے صوبیمیں ایک بھی نیا اسکول قائم نہ کرسکے، پنجاب کے سواجہاں کوئی کام شروع ہوئیوہ پورے نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں توانائی کے وہ منصوبے پنجاب میں لگے جو 70سال میں بھی نہیں لگے، یہ لوگ کہتے ہیں سڑکیں کیوں بناتے ہیں، مخالفت کرنے والوں سے آدھا کلو میٹر بھی موٹروے نہیں بنی،سڑکیں روزگار اور معاشی ترقی کے لیے بنائی جارہی ہیں، پاکستان کے دشمن جھوٹے الزامات لگارہے ہیں ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 2013 میں الزامات لگانیوالوں نے دھاندلی کا جھوٹ بولا ، عوام ان جھوٹے الزامات لگانے والوں کا 2018 میں احتساب کریں، عوام جھوٹے الزامات لگانے والوں کو انتخابات میں مسترد کردیں، عمران خان نے جھوٹ کی سیاست کی۔وزیر مملکت نے روات بھوربن میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اور روات بھوربن میں 15مقامات پرپانی فراہمی کیلیے بورنگ کا اعلان کیا ، مریم اورنگزیبنے تحصیل اسپتال مری کو مکمل طور پراپ گریڈ کرنے کا اعلان بھی کیا ۔