جیدعلماء کرام نے دہشتگردی اور شدت پسندی پرمتفقہ فتویٰ جاری کردیا

خودکش حملےحرام قرار،اسلام اوربرداشت کےنام پردہشتگردی کومستردکرتےہیں،ریاست کیخلاف محاذآرائی،فساد،تقریراوردہشتگردی حرام ہے۔صدرمملکت ممنون حسین کی زیرصدارت کانفرنس میں جیدعلماء کافتویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 مئی 2017 19:07

جیدعلماء کرام نے دہشتگردی اور شدت پسندی پرمتفقہ فتویٰ جاری کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27مئی2017ء) : اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اوراسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے جیدعلماء کرام کی کانفرنس کاانعقادہوا،کانفرنس کی صدارت صدرمملکت ممنون حسین نے کی،کانفرنس میں مسلم ممالک کے جیدعلماء نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کانفرنس میں جیدعلماء کرام نے دہشتگردی اور شدت پسندی پرمتفقہ فتویٰ جاری کردیاہے۔فتویٰ میں تمام مکاتب فکرکے علماء نے خودکش حملوں کوحرام قراردے دیا۔فتوے کے مطابق خودکش حملوں کی ترغیب دینے والے باغی ہیں۔اسلام اور برداشت کے نام پردہشتگردی کومستردکرتے ہیں۔ریاست کیخلاف محاذآرائی ،فساد،تقریراور دہشتگردی حرام ہے۔شریعت کے نام پرطاقت کااستعمال حرام ہے۔

متعلقہ عنوان :