سی ڈی اےاہلکاروں کاتجاوزات کیخلاف آپریشن،گرم تیل گرنےسے2 لڑکےزخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 مئی 2017 18:49

سی ڈی اےاہلکاروں کاتجاوزات کیخلاف آپریشن،گرم تیل گرنےسے2 لڑکےزخمی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27مئی2017ء) : شہرقتدارمیں سی ڈی اے اہلکاروں نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کےدوران 2 لڑکوں کوگرم تیل سے زخمی کردیا۔ میڈیارپورٹس کے سی ڈی اے نے جناح سپرمارکیٹ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا۔ اہلکاروں کی جانب سے چپس کااسٹال ہٹانےکےدوران کھولتاہواتیل لڑکوں پرگرگیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں دونوں لڑکے زخمی ہوگئے۔ زخمی افرادکوپمزہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ دوسری جانب لڑکوں پرگرم کھولتا تیل گرتے دیکھ کر سی ڈی اے کی ٹیم فرار ہوگئی۔ کھولتے تیل سے متاثر ہونے والا 17 سال کے ارشد کےجسم کا17سے20 فیصد حصہ زخمی ہوا ہے۔ متاثرہ لڑکے کو پمز میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ واضح رہے سپروائزرکی نگرانی میں ٹیم جناح سپرگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :