والد کی خواہش تھی کہ ڈاکٹربنوں یا سی ایس ایس کروں ‘میں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی‘ وزیراعظم بنا تو مجھے استنبول کی یونیورسٹی سے جرنلزم میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملی‘ فخر ہے کہ میں صحافی برادری سے ہی ہوں

سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کا تقریب میں انکشاف،فوٹو جرنلسٹس کو جرنلزم کے شعبے کالیجنڈقرار دیا

ہفتہ 27 مئی 2017 19:50

والد کی خواہش تھی کہ ڈاکٹربنوں یا سی ایس ایس کروں ‘میں نے پنجاب یونیورسٹی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹربنوں یا سی ایس ایس کروں لیکن میں ڈاکٹر نہیں بننا چاہتا تھا۔پھر پنجاب یونیورسٹی سے میں نے جرنلزم میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔بہت عرصے بعد جب میں وزیراعظم بنا تو مجھے استنبول کی یونیورسٹی سے جرنلزم میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملی،فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ملتان کی تیسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں صحافی برادری سے ہی ہوں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے،ہمیشہ صحافت سے متعلق کالے قوانین کی مخالفت کی۔ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تیس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پیپلزپارٹی میں بھی میرے آج تیس سال مکمل ہوئے ہیں۔ صحافت دنیا مشکل ترین پیشہ ہے۔سا بق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،سابق سپیکر قومی اسمبلی فخرامام سمیت تقریب کے شرکاء نے فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدران چوہدری نزیر احمد،خالدچوہدری،عاصم تنویر،صفدرعباس،ظفرالاسلام ، فیصل کریم،عقیل چوہدری ودیگر کی شاندار صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں جرنلزم کے شعبے کالیجنڈقراردیا۔