لاڑکانہ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکار سرتاج احمد چانڈیو کا ڈکیتی کے واقعے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہفتہ 27 مئی 2017 19:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) لاڑکانہ میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکار سرتاج احمد چانڈیو نے ڈکیتی کے واقعے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کے روز میں موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دینے کے لیے جا رہا تھا کہ تھانہ آریجہ کے حد میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے میرا راستہ روک کر مجھے سے میری نئی موٹرسائیکل، نقد رقم اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کے متعلق حد کے تھانہ کی پولیس کو اطلاع دی لیکن تاحال ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :