لاڑکانہ، زرعی زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہفتہ 27 مئی 2017 19:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) تحصیل وارہ کے گاؤں ورد ماچھی کے رہائشی اور رنگوں کے کاریگر رستم ماچھی نے زرعی زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میری زرعی زمین پر بااثروں کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ منع کرنے پر مجھے جان لیوا دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ اطلاع کے باوجود حد کے تھانہ کی پولیس میری مدد نہیں کررہی جس کے باعث بااثروں کی جانب سے مجھے جان لیوا دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ زرعی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے بااثروں کے خلاف کاروائی کرکے تحفظ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :