وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ،عوام کو بے وقوف بنا یا گیا ہے‘یاسمین راشد

نواز حکو مت اپنے آخری بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکی‘ چیئرپرسن پی ٹی آئی پروفیشنلزم فورم

ہفتہ 27 مئی 2017 19:27

وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ،عوام کو بے وقوف بنا یا گیا ہے‘یاسمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چیئر پرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز حکو مت اپنے آخری بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکی ،بجٹ کا عوامی مسائل اور حقیقت سے دور دور تک کو ئی تعلق نہیں ہے ، وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کو بے وقوف بنا یا گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ نواز حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں غریب اور عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ہے ، عوام دشمن بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا پہلے ہی عوام مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہے اوپر سے حکمرانوں نے نئے ٹیکس لگا دئیے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح نا کام ہو گئی ہے اگر حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے تو انہیں حکومت کرنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ، کرپشن اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں غریبوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ان کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔حکومت ان سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے، صحت کے شعبے کے لیے اربوںروپے رکھے جاتے ہیں مگرعوام کو سرکاری ہسپتالوںدوائی تک میسر نہیں ہے ، تعلیم کا بجٹ تعلیم پر خرچ نہیں ہو تا سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے، کرپشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری قو م کا اہم مسئلہ بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :