و زیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عوام 2018ء میں جواب دینگے ، ہمارے قائدین نے دوسروں کی عزت اور تحمل کرنا سکھایا ، آئندہ عام انتخابات میں جھوٹ بولنے والے مسترد ہوجائیں گے ،پاکستان جلد بڑی معیشتوں میں شامل ہونے جا رہا ہے ‘ و زیر اعظم نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ‘ تحمل اور برداشت سے تمام الزامات کا سامنا کیا ‘ دہشت گردی کی بیماری پاکستان میں جلد ختم ہونے کے قریب ہے ‘ نواز شریف نے پاکستان کو موٹر وے ‘ سی پیک جیسے عظیم منصوبے دئیے ‘ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا انہی کے سرہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کامری میں عوامی اجتماع سے خطاب روات ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، زچہ و بچہ سینٹرکے قیام ، ہائی سکول روات کو ڈگری کالج کا درجہ دینے ، علاقے میںپانی کے مسائل کے حل کیلئے 15 واٹر بورنگ ، روات اور بھوربن میں 4 سڑکوں کی تعمیرکا اعلان

ہفتہ 27 مئی 2017 19:12

و زیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عوام 2018ء میں جواب دینگے ، ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ و زیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگانے اور ملکی ترقی کے دشمنوں کو عوام 2018ء میں جواب دینگے ، ہمارے قائدین نے ہمیں دوسروں کی عزت اور تحمل کرنا سکھایا ہے، آئندہ عام انتخابات میں جھوٹ بولنے والے مسترد ہوجائیں گے ،پاکستان جلد بڑی معیشتوں میں شامل ہونے جا رہا ہے ‘ و زیر اعظم نواز شریف نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ‘ وزیر اعظم نے تحمل اور برداشت سے تمام الزامات کا سامنا کیا ‘ دہشت گردی کی بیماری پاکستان میں جلد ختم ہونے کے قریب ہے ‘ محمد نواز شریف نے پاکستان کو موٹر وے ‘ سی پیک جیسے عظیم منصوبے دئیے ‘ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا نواز شریف کے سرہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں مری بھوربن میں اپنے آبائی گائوں روات میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور راجہ اشفاق سرور علاقے کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ‘ محمد نواز شریف پاکستان کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ نواز شریف نے تحمل اور برداشت سے تمام الزامات کا سامنا کیا ہے۔

وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان جلد بڑی معیشتوں میں شامل ہونے جا رہاہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑا جا رہا ہے ۔حکومت کے اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دہشت گردی کی بیماری پاکستان میں جلد ختم ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہاکہ و زیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو موٹر وے ‘ سی پیک جیسے عظیم منصوبے دئیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔ صوبہ پنجاب کی ترقی تمام صوبوں کیلئے نمونہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم صحت کارڈ پروگرام جلد علاقے میں شروع کریں گے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے میں پنجاب میں ہونے والی ترقی کسی صوبے میں نظر نہیں آتی۔ 2013میں پورا پاکستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ پاکستان کی تاریخ کے 70 سال میں اتنی بڑی تعدد میں توانائی منصوبے نہیں لگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم پورے پاکستان میں موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ انہوں نے آبائی گائوں روات کے ہسپتال میں زچہ و بچہ سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ روات کے ہسپتال کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے قائم کمیٹی ایک ہفتے میں کام شروع کر دے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ گرلز ہائی سکول روات کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے گا اور علاقے می ںپانی کے مسائل کے حل کیلئے 15 واٹر بورنگ کی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ روات اور بھوربن کے علاقے میں 4 سڑکوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ و زیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگانے اور ملکی ترقی کے دشمنوں کو عوام 2018ء میں جواب دے گی۔ ہمارے قائدین نے ہمیں دوسروں کی عزت اور تحمل کرنا سکھایا ہے۔ عوام 2018ء میں جھوٹ بولنے والوں کو مسترد کر دے گی۔ …(رانا)