جہلم، رمضان مبارک میںبحیثیت مسلمان ہمیں عوام کو معیاری اور کم نرخوں پر اشیائے خوردنی فراہم کرنا ہوں گی،اے ڈی سی

ہفتہ 27 مئی 2017 19:06

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء)ماہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میںبحیثیت مسلمان ہونے کے ہمیں عوام کو معیاری اور کم نرخوں پر اشیائے خوردنی فراہم کرنا ہوں گیکے اجلاس میں تاجروں جن میں حاجی شکیل اختر بھٹہ ،عجب خان ،عزیز شاکر ،محمد وسیم،ظہیر خان ،نگران جنرل سیکرٹری عبد الرشید بٹ ،کے علاوہ تاجر برادری کے دیگر نمائندوں اور سرکاری حکام موجود رتھے۔

اے ڈی سی آر احمر نائیک نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تاجربرادری کے تعاون سے عوام کے وسیع تر مفاد میں مقرر کی جاتی ہیں۔جبکہ مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والے تاجروں کو جرما نے کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تمام تاجر ریٹ لسٹ نمایاں طور آویزاں کریں اور صارفین کو اگر قیمتوں کے متعلق شکایت ہو تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ کریں اور فوری کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں مقدس مہینہ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے تاجروںکے ساتھ باہمی مشاورت سے چینی کی قیمت56 روپے کلو جبکہ رمضان بازار میں50 روپے ، باسمتی چاول112 روپے کلو جبکہ رمضان بازار میں105 روپے کلو، مشین واش دال ماش157 روپے کلوجبکہ رمضان بازار میں150 روپے کلو ، دال مسور موٹی78روپے کلوجبکہ رمضان بازار میں70 روپے کلو ، سفید چنا لوکل سندھی 147 روپے کلوجبکہ رمضان بازار میں140 روپے کلو ، کالا چنا بیٹل104روپے کلوجبکہ رمضان بازار میں95 روپے کلو ،بیسن 110روپے کلوجبکہ رمضان بازار میں100 روپے کلو ،لال مرچ200روپے کلو جبکہ رمضان بازار میں180 روپے کلو فروخت ہوں گی۔تمام تاجروں نے اے ڈی سی کو یقین دلایا کہ ماہ رمضان میں جاری کی گئی لسٹ پر عمل درآمد کرنا ہمارا فرض ہے جسے ہم نبھائیں گی