یہ بجٹ عوام کا دشمن ہے اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان اٹھے گا:مہرین انور راجہ

ن لیگ کی حکومت ریلیف دینے کی بجائے غریبوں،کسانوں،تاجروں سمیت تمام طبقات کو مسلسل تکلیف دے رہی ہے، بیان

ہفتہ 27 مئی 2017 19:04

یہ بجٹ عوام کا دشمن ہے اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان اٹھے گا:مہرین انور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوام کا دشمن ہے اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان اٹھے گا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ امیروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ہے غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں رکھا ،بجٹ میں عوام کو خواب بھی نہیں دکھائے گئے اور بجٹ میں غیر ضروری اشیا کی بھر مار ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ریلیف دینے کی بجائے غریبوں،کسانوں،تاجروں سمیت تمام طبقات کو مسلسل تکلیف دے رہی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مقابلے میں بہت کم ہے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے غریب مزید غریب ہو گا

متعلقہ عنوان :